100 ارب روپے کے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز

July 13, 2019 1:14 pm0 commentsViews: 9

کراچی: نئے کاروبار کے آغاز، چھوٹے اور درمیانی کاروباری طبقے کی سہولتوں کے لیے 100 ارب روپے کا معاونتی مالیاتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کاروبار کے آغاز، چھوٹے اور درمیانی کاروباری طبقے کی سہولتوں کے لیے 100 ارب روپے کا معاونتی مالیاتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس بات کا اعلان مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے ایک نوٹی فکیشن میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس مالیاتی معاونتی پروگرام سے 18 سے 45 برس کی عمر کے تمام شہری مستفید ہوسکتے اور 50 لاکھ روپے تک کی مالیاتی سہولت حاصل کرسکتے ہیں، یہ رقم 6 سے 8 فیصد شرح سود کے حساب سے انھیں فراہم کی جائے گی۔