ایس بی سی اے کی کئی علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی

July 16, 2019 11:56 am0 commentsViews: 9

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ظفر احسن کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں رہائشی پلاٹس پر کمرشل تعمیرات سمیت دیگر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم اور سربمہر کر دیا گیا۔ ڈیمالیشن اسکواڈ نے جمشید ٹائون کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبر 824، سی سی ایریا، بلاک 2 پر پانچویں منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آر سی سی چھت، پلاٹ نمبر 803 سی سی ایریا بلاک 2 پانچویں منزل پینٹ ہائوس کی ٹی آر گارڈر چھت اور چوتھی منزل کی اندرونی تعمیرات اور آر سی سی چھت کو منہدم کر دیا۔