کترینہ کیف 36برس کی ہوگئیں آج گھر والوں کیساتھ سالگرہ منائیں گی

July 16, 2019 11:56 am0 commentsViews: 6

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی بار بی ڈول کترینہ کیف 36 برس کی ہو گئیں، انہوں نے آج اپنے گھر والوں کے ساتھ سالگرہ انتہائی سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ کترینہ کیف 16 جولائی 1983ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ ماں انگریز، باپ بھارتی اور خود ان کی شہریت برطانوی ہے۔ ورک پرمٹ پر فلموں میں کام کرنے والی کترینہ کیف نے 2003ء میں بھارتی فلم بوم سے فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن کامیابی کا سفر 2005ء میں فلم سرکار سے شروع ہوا، کترینہ کیف کئی مشہور برانڈز کی ایمبیسیڈر بھی ہیں۔