زیادتی کیس میں ملزم کی 2 لاکھ روپے کی ضمانت منظور

July 16, 2019 11:56 am0 commentsViews: 5

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے بچیوں سے زیادتی کیس میں ملزم محمد عالم کی 2 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ فاضل عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ پیر کو جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بچیوں سے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم محمد عالم کی جانب سے ضمانت سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔