ورلڈ کپ میچ تاریخ کا بہترین فائنل تھا ٗ وسیم اکرم

July 16, 2019 11:56 am0 commentsViews: 6

لندن (اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا اب تک کا بہترین فائنل قرار دے دیا۔ گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے فائنل میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دے کر پہلی بار کرکٹ کا چیمپین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہاکہ دونوں ٹیموں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، فائنل کرکٹ کے لیے یہ بہترین میچ تھا۔ پاکستان کے سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے کہاکہ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیلا، مصباح الحق نے کہاکہ اصل چیمپین بین اسٹوکس ہے۔