چاند گرہن آج شب پاکستان میں نظر آئے گا

July 16, 2019 12:00 pm0 commentsViews: 68

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن رات 11بجکر44منٹ پر شروع ہوگا
مکمل گرہن 2بجکر 32منٹ پر ہوگا ٗ دورانیہ 5گھنٹے 34منٹ پر محیط ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آج منگل کو چاند گرہن ہوگا، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے کلائیٹ ڈیٹا پراسیسنگ سینٹر کی جانب سے چاند گرہن کے حوالے سے جاری پیشگوئی کے مطابق چاند گرہن کا آغاز منگل 16 جولائی کو رات 11 بجکر 44 منٹ پر ہوگا، 17 جولائی کی رات ایک بجکر 2 منٹ پر چاند کو جزوی گرہن لگے گا، جبکہ رات 2 بجکر 32 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی کے درمیان ہونے والے چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ 5 گھنٹے 34 منٹ پر محیط ہوگا۔ پاکستان کے علاوہ چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، سائوتھ و نارتھ امریکا، پیسفک، اٹلانٹک، بحر ہند اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا۔