بھارت میں رہنا ہے تو جے شری رام لگانا ہوگا

July 16, 2019 11:59 am0 commentsViews: 4

انتہا پسند جنونی ہندوئوں نے مسلمان اساتذہ اور علماء کرام کو دھمکیاں دینا شروع کردیں
میرٹھ (این این آئی) انتہا پسند جنونی ہندوئوں نے مسلمان استاد اور عالم دین کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں بھارت میں رہنا ہے تو ہندوانہ نعرہ جے شری رام لگانا ہوگا۔ متعصب شرپسندوں نے مسلمان عالم دین پر ہندوانہ نعرہ لگانے سے انکار پر بہیمانہ انداز میں تشدد کیا اور انہیں دھمکی دی کہ وہ اپنے چہرہ سے سنت رسول کو بھی صاف کردیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میرٹھ کے علاقے مظفر نگر ہائی وے سے گزرنے والے مولانا املاک الرحمن کو دس لڑکوں کے ایک گروپ نے پکڑ کر پہلے بدتمیزی کی اور پھر انہیں حکم دیا کہ وہ ہندوانہ نعرہ جے شری رام لگائیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مولانا املاک الرحمن نے جب نعرہ لگانے سے انکار کیا تو جنونی انتہا پسند ہندوئوں نے پہلے انہیں مارا پیٹا، پہنی ہوئی ٹوپی اتار کر پھینک دی اور دھمکی دی کہ آئندہ جب وہ یہاں ہائی وے سے گزریں تو اس وقت تک ڈاڑھی صاف کرا چکے ہوں۔