آج بھی کوئی لڑکی ڈانس میں میرا مقابلہ نہیں کرسکتی ٗ مادھوری

July 16, 2019 12:00 pm0 commentsViews: 28

فٹ رہنے کیلئے غذا کا بہت خیال رکھتی ہوں
بوڑھا ہونے سے ڈرتی ہوں ٗ اداکارہ کا انٹرویو
ممبئی (نیٹ نیوز) ماضی کی دلکش اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ بوڑھی ہونے سے ڈرتی ہوں، اس لیے خود کو اسمارٹ اور فٹ رکھنے کے لیے اپنی غذا کا خاص خیال رکھتی ہوں، آج بھی بالی ووڈ میں کوئی بھی ایسی لڑکی نہیں جو میرے ساتھ ڈانس کرسکے۔ ایک بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مادھوری کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہے کہ میں بوڑھی ہو گئی ہوں کیا میری فٹنس سے لگتا ہے کہ میں بوڑھی ہوں؟ آج بھی بالی ووڈ میں کوئی ایسی لڑکی نہیں جو میرے ساتھ ڈانس کر سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہاں یہ سچ ہے کہ میں بوڑھی ہونے سے ڈرتی ہوں یہی وجہ ہے کہ خود کو اسمارٹ اور فٹ رکھنے کے لیے اپنی غذا کا خاص خیال رکھتی ہوں اور اس کے علاوہ ورزش باقاعدگی سے کرتی ہوں۔ صبح سویرے اٹھنا اور سیر کو جانا بھی میری معمول کی عادت ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ بالی ووڈ میں نئی آنے والی لڑکیاں اچھا کام کر رہی ہیں لیکن ان کو خود کو پرفیکٹ رکھنے کے لیے اپنی غذائوں کا خیال رکھنا ہوگا تاکہ وہ ایک لمبے عرصے تک انڈسٹری پر راج کر سکیں۔