حافظ سعید پر ٹرمپ کا ٹوئٹ بھی مذاق بن گیا

July 18, 2019 11:32 am0 commentsViews: 81

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ جو اپنے مزاحیہ ٹوئٹس کے حوالے سے مشہور ہیں حافظ سعید کی گرفتاری پر بھی ٹوئٹ میں حماقت کرگئے جس پر ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ میںکہا تھا کہ 10برس کی تلاش کے بعد ممبئی حملوں کا منصوبہ ساز بالآخر پاکستان میں پکڑا گیا ہے۔ ہم ان کی تلاش کیلئے2 برس سے پاکستان پر دبائو ڈال رہے تھے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے معروفبھارتی صحافی برکھادت نے کہا کہ مسٹرٹرمپ آپ کو اچھی بریفنگز کی ضرورت ہے۔ حافظ سعیدکو کہیں سے تلاش نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے تو حالیہ مہینوں میں سیاسی جماعت بھی بنائی ہے۔