مسلسل 5 روز تک کموڈ پر بیٹھے رہنے کا عالمی اعزاز

July 18, 2019 11:58 am0 commentsViews: 12

برسلز (نیٹ نیوز) بھلا ٹوائلٹ کموڈ پر بیٹھنے کا بھی کوئی ریکارڈ ہو سکتا ہے؟ لیکن بیلجیئم کے 48 سالہ جمی ڈی فرینی نے مسلسل 5 روز تک ایک ہی کموڈ پر بیٹھے رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سے قبل وہ 2016ء میں مسلسل 82 گھنٹے تک استری کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ایک اور عجیب و غریب ریکارڈ بنانے کا ارادہ کیا جس کے لیے نہ ہی کسی نے کوشش کی تھی اور نہ ہی اس کا کوئی زمرہ موجود ہے، لیکن انہوں نے ایک بار میں مسلسل 116 گھنٹے تک ایک کموڈ پر بیٹھنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جمی نے ایک شخص کے بارے میں سنا تھا کہ وہ ایک تخت پر مسلسل 100 گھنٹے تک بیٹھا رہا تھا۔