مرغی اور انڈوں کو سبزی قرار دیا جائے، شیوسنا کا مطالبہ

July 18, 2019 12:11 pm0 commentsViews: 55

مبمئی (نیٹ نیوز) شیوسینا سے تعلق رکھنے والے بھارتی قانون ساز سنجے روت نے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی اور انڈوں کو بھی سبزی قرار دیا جانا چاہیے۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ مطالبہ پارلیمنٹ میں رائج جڑی بوٹیوں کی مدد سے ہونے والا قدیم طریقہ علاج پر بحث کرتے ہوئے کیا۔ سنجے روت نے اپنی بات کہہ کر سب کو حیرت میں ڈال دیا، انہوں نے کہاکہ وزارت آیوش کو چاہیے کہ اس کا نوٹس لیں اور فیصلہ کریں کہ چکن سبزی ہے یا نہیں؟ انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ میں نندربار کے علاقے میں ایک چھوٹے سے گائوں گیا تھا جہاں کے لوگوں نے مجھے کھانا دیا، جب میں نے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو انہوں نے کہاکہ یہ آیورویدک مرغی ہے۔