پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی والا ملک قرار

July 19, 2019 12:22 pm0 commentsViews: 28

بھارت میں مہنگائی کی شرح 4.1 ، بنگلہ دیش میں 5.5 فیصد اور پاکستان میں یہ شرح 7.2 فیصد تک رہی ہے
پاکستان میں گروتھ ریٹ 8 سال میں کم ترین سطح3.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی والا ملک قرار دے دیا گیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ جنوب ایشیائی ممالک میں پاکستان سب سے زیادہ مہنگائی والا ملک ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 3.8 سے 7.2 فیصد رہی، معاشی ترقی 3.3 فیصد رہی، پاکستان کی شرح نمو 8 سال کی کم ترین سطح پر رہی۔ جمعرات کے روز ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی رپورٹ میں ایشیائی ممالک کی معاشی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح ایک سال کے دوران دگنی ہوگئی، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 3.8 فیصد سے 7.2 فیصد ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.1 فیصد رہی جبکہ بنگلادیش میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 5.5 فیصد رہی۔ افغانستان، بھوٹان اور سری لنکا میں مہنگائی کی شرح کم رہی۔ پاکستان معاشی ترقی میں بنگلادیش، نیپال اور سری لنکا سے بھی پیچھے ہے، بینک کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی 3.3 فیصد رہی، پاکستان کی شرح نمو 8 سال کی کم ترین سطح پر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال بنگلادیش کی شرح نمو 7.9 فیصد رہی ہے۔