کراچی ایئرپورٹ کی سیکورٹی پر امریکہ مطمئن

July 19, 2019 12:25 pm0 commentsViews: 4

امریکا کی ہوم لینڈ سیکورٹی ٹی ایس اے نے اسلام آباد کے بعد جناح ٹرمینل کا دورہ کیا
مسافروں کے سامان کی اسکریننگ اور دیگر آلات کی جانچ پڑتال کی گئی
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی ہوم لینڈ سیکورٹی اور ٹرانسپورٹ سیکورٹی اتھارٹی نے جناح ٹرمینل کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق امریکا کی ہوم لینڈ سیکورٹی (ٹی ایس اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد جناح ٹرمینل کا دورہ کیا اور اس دوران کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان کی اسکریننگ اور دیگر سیکورٹی آلات کی جانچ کی۔ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے حکام نے امریکی وفد کو مسافروں کی بین الاقوامی پروازوں پر روانگی کے دوران مختلف مراحل کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جبکہ فل باڈی اسکینر مشین کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کیں۔