لیاری میڈیکل کالج کے غیر حاضر ڈاکٹرز ملازمت سے برطرف

July 19, 2019 12:25 pm0 commentsViews: 5

شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے برطرف ڈاکٹرز ایک سال سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے‘کالج انتظامیہ
ڈاکٹرز ایک سال میں کروڑوں روپے گھر بیٹھ کر تنخواہ کی مد میں وصول کرچکے ہیں‘ محکمہ صحت کو رپورٹ پیش
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے طویل عرصے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر اور گھر بیٹھے کروڑوں روپے تنخواہ وصول کرنے والے ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے، برطرف ڈاکٹرز ایک سال سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔ سروسز جنرل اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو برطرف کیا ہے۔ برطرف کیے جانے والے ڈاکٹرز میں ڈاکٹر انیلہ احمد، ڈاکٹر شائستہ ناز، ڈاکٹر روزینہ یاسر، ڈاکٹر رعنا حسین، ڈاکٹر عائشہ حق، ڈاکٹر شہلا افشین بھی برطرف ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ڈاکٹر ایک سال میں کروڑوں روپے گھر بیٹھ کر تنخواہوں کی مد میں وصول کر چکے ہیں۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے محکمہ صحت کو تحریری شکایت بھی کی گئی تھی اور پی ایم ڈی سی نے بھی اپنی رپورٹ میں ڈاکٹروں کے ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہونے کی نشاندہی کی تھی۔