بلدیہ آفریدی کالونی میں نوعمر لڑکا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

July 19, 2019 12:25 pm0 commentsViews: 7

کراچی (کرائم رپورٹر) بلدیہ ٹائون کے علاقے 7 نمبر آفریدی کالونی میں گھر کے اندر کام کے دوران نوعمر لڑکے کو کرنٹ لگ گیا جسے اہل خانہ نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی، متوفی کی شناخت 10 سالہ سلمان ولد یوسف کے نام سے ہوئی۔