بھارتی اداکار اعجاز خان متنازع ویڈیو شیئر کرنے پر گرفتار

July 19, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 4

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارتی اداکار اعجاز خان کو ممبئی پولیس کے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن نے ٹک ٹاک پر متنازع ویڈیو شیئر کرنے اور ممبئی پولیس کا مذاق اڑانے پر گرفتار کر لیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اعجاز خان کی ویڈیو ’کمیونل‘ کیٹگری میں ٹیگ تھی جو ان کی گرفتاری کی وجہ بنی۔ مشتعل افراد کی جانب سے مبینہ طور پر تبریز انصاری کے قتل پر اعجاز خان نے ایک کمیونل ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں تمام مسلمانوں کو بیدار ہونے اور کارروائی کرنے پر زور دیا گیا تھا، ویڈیو بہت اشتعال انگیز تھی۔ اداکار اعجاز خان نے اپنی ویڈیو میں ممبئی پولیس کا مذاق اڑاتے ہوئے پوچھا تھا ’وارنٹ لایا کیا‘۔