ڈالر کے ساتھ سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

July 20, 2019 12:43 pm0 commentsViews: 10

کراچی (کامرس رپورٹر) ملک بھر میں ڈالر کے ساتھ سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 84 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 70 ہزار 85 روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے اضافے کے بعد 160روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 19 پیسے پر بند ہوا۔