ساحل سمندر پر منفرد کوڑے دان نصب

July 25, 2019 11:18 am0 commentsViews: 34

مچھلی ٗ شارک ٗ کچھوے سمیت 12مختلف اقسام کی شکلوں والے ڈیزائن کئے گئے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے ساحل سمندر پر صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے آبی حیات کی شکلوں کے کوڑے دان نصب کرنا شروع کردیے، سی بی سی حکام کے مطابق سی ویو پر مچھلی، شارک، کچھوے، مینڈک، ڈولفن کی شکلوں کے کوڑے دان نصب کیے جارہے ہیں۔ اس تناظر میں منفرد کوڑے دان 12 مختلف اقسام کے آبی حیات کی شکلوں میں ڈیزائن کیے گئے ہیں طویل ساحل سمندر پر کوڑے دان ہر تھوڑے فاصلے پر نصب کیے جارہے ہیں، سی بی سی حکام کے مطابق آبی مخلوق سے مشابہ کوڑے دان شعور اجاگر کرنے کے لیے ہیں منفرد شکلوں کے کوڑے دان کے ذریعے یہ پیغام دینا ہے کہ سی ویو پر سیر کے لیے آنے والے شہریوں کی جانب سے لاپروائی سے پھینکے جانے والے ہر قسم کے کوڑے کرکٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والی سمندری آلودگی سے ان آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔