گوگل نے بغیر اسکرین کھولے پیغام بھیجنے والا فیچر متعارف کرادیا

July 25, 2019 11:30 am0 commentsViews: 14

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل اسسٹنٹ نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت موبائل فون کی اسکرین کھولے بغیر پیغام بھیجا جاسکتا ہے ۔ناقدین کا خیال ہے کہ اس نئی خصوصیت والے فیچر کے باعث صارفین کی رازداری خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اس سے قبل گوگل اسٹنٹ آواز اسٹور کرتا لیکن اگر دوسرے اینڈرائیڈ فون کا اسکرین لاک ہوتا تو یہ صوتی پیغام نہیں سنا جاسکتا تھا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کے موبائل فون پر متعارف کرایا جارہا ہے۔