مرسڈیز نے ازخود پارک ہونیوالی گاڑی متعارف کرادی

July 25, 2019 11:38 am0 commentsViews: 15

کراچی( نیٹ نیوز) جرمنی میں حکومت نے کار ساز کمپنیوں کو بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑیوں اور کاروں کے تجربات کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد معروف کار ساز کمپنی مرسڈیز نے ایسا ماڈل متعارف کرادیا ہے جس میں خودبخود پارکنگ کا فیچر موجود ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرمن انجینئرز کی تیار کردہ اس کار میں مکمل طور پر دنیا کا پہلا بغیر ڈرائیور کے گاڑی پارک کرنے کا نظام موجود ہے۔