بختاور بھٹو زرداری نے سوال اْٹھایا تو ٹویٹر صارف نے کرارا جواب دیدیا

July 25, 2019 12:04 pm0 commentsViews: 39

پاکستان کی خاتون اول وزیراعظم کے ہمراہ کیوں نہیں گئیں؟ بختاور بھٹوحیرت میں مبتلا
کیا آپ اْن کی ٹکٹ کا خرچ اْٹھاتیں؟ آپ کی ترجیحات کتنی غلط ہیں‘خاتون صارف
یہ کوئی خاندان کی سیر و تفریح نہیں تھی چوروں کی طرح پی آئی اے کا پورا جہاز بْک کروالیا جاتا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ٹوئٹر صارفین نے زرداری کی صاحبزادی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک طرف جہاں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو خوب سراہا گیا وہیں دوسری جانب کچھ ناقدین بلاوجہ وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے عمران خان کے دورہ امریکہ کی کچھ تصاویر شئیر کیں اور کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ اس دورے پر پاکستان کی خاتون اول وزیراعظم کے ہمراہ کیوں نہیں گئیں؟ اگر وہ بھی اس دورے پر جاتیں تو اچھا ہوتا۔ایک خاتون صارف نے بختاور بھٹو زرداری کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اْن کی ٹکٹ کا خرچ اْٹھاتیں؟ آپ کی ترجیحات کتنی غلط ہیں۔ یہ کوئی خاندان کی سیر و تفریح نہیں تھی چوروں کی طرح پی آئی اے کا پورا جہاز بْک کروالیا جاتا۔جس پر ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ کیا آپ اْن کی ٹکٹ کا خرچ اْٹھاتیں؟ بطور ٹیکس پئیر میں نہیں چاہتا کہ میرے ٹیکس کا پیسہ کسی غیر متعلقہ شخص کے ہوائی سفر اور ان کے رہن سہن پر خرچ ہو۔ایک اور صارف نے بختاور بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ پر پاکستان کی نمائندگی کرنے گئے تھے نہ کہ اپنے خاندان کی۔جیسے آپ کے والد اور کرپٹ نواز شریف اپنی تین نسلوں کو ایسے دوروں پر ساتھ لے کر جاتے رہے ہیں۔ایک خاتون صارف نے کہا کہ آپ کی ترجیحات کتنی غلط ہیں۔ اس وقت آپ کو اپنے والد صاحب کے بارے میں فکر مند ہونا چاہئے۔ایک اور صارف نے کہا کہ عمران خان خاتون اول کو اپنے ساتھ دورہ امریکہ پر اس لیے نہیں لے کر گئے کیونکہ ہمارے وزیراعظم عمران خان ٹیکس کا پیسہ بچانا چاہتے تھے۔ یہ کوئی خاندان کی سیر و تفریح نہیں تھی کہ نواز شریف یا دیگر چوروں کی طرح پی آئی اے کا پورا جہاز بْک کروالیا جاتا۔