سڑک کی رگڑ سے بجلی بنانے والے منفرد ٹائر تیار

July 27, 2019 12:03 pm0 commentsViews: 31

ٹوکیو( مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑیوں کی ہر شے جدید سے جدید تر ہوتی جارہی ہے لیکن کاروں کے ٹائروں میں کوئی جدت نہیں دیکھی جاسکی۔ لیکن اب جاپان کی ایک کمپنی نے کہا ہے کہ ٹائروں میں معمولی تبدیلی سے انہیں معمولی مقدار میں بجلی پیدا کرنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل گڈ ایئر ٹائر کمپنی نے2015 میں ٹائر کی روڈ سے رگڑ پر بجلی پیدا کرنے کا تصور پیش کیا تھا۔ اب اس خیال کو ایک حد تک عملی صورت سومیتومو کمپنی نے دی ہے۔ سومیتو مو نے جاپان کی کینسائی یونیورسٹی کے تعاون سے اس کام کو آگے برھایا ہے۔ اس میں ٹائر کے اندر ایک چھوٹا سا آلہ لگایا جاتا ہے جو بجلی جمع کرتا رہتا ہے۔