مغرب کے انداز نرالے مردوں سے تنگ سابق خاتون ماڈل کا کتے سے شادی کا فیصلہ

July 29, 2019 11:46 am0 commentsViews: 67

مردوں کے ساتھ ماڈل کی 220ملاقاتیں ناکام رہیں
ناکام ملاقاتوں کے بعد کتے کے ساتھ شادی کو تیار ہوگئی
نیویارک (نیٹ نیوز) مردوں کے ساتھ سیکڑوں ناکام ملاقاتوں کے بعد تنگ آکر سابق خاتون ماڈل نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق خاتون ماڈل ایلزبتھ ہاڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ شادی کا فیصلہ مردوں کے ساتھ 220 ناکام ملاقاتوں کے بعد کیا۔ ایلزبتھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 سال کے دوران 6 مقامات پر مردوں کے ساتھ 220 ناکام ملاقاتیں کیں جو ایک سانحہ ہے۔ 49 سالہ سابق ماڈل کے 80 کی دہائی میں نامور گالفر سیوی بالسٹورس اور مشہور ریسنگ ڈرائیور جیمز ہنٹ کے ساتھ بھی تعلقات رہ چکے ہیں۔ ایلزبتھ ہاڈ نے اپنے 6 سالہ پالتو کتے لوگن کے ساتھ شادی کے لیے کیتھولک چرچ سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔ سابق ماڈل گرل نے کہا ہے کہ 20 دیگر افراد کے سامنے کتے کے ساتھ شادی کریں گی، شادی کے موقع پر خود انگوٹھی پہنیں گی جبکہ لوگن ویس (کتا) کوٹ، ٹائی اور ٹاپ ہیٹ پہن کر آئے گا۔