احتساب عدالت کے باہر لگا قدیم درخت گر گیا

July 31, 2019 12:19 pm0 commentsViews: 14

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بارش کے دوران درخت بھی جڑ سے اکھڑنے لگے، احتساب عدالت کے باہر لگا قدیم درخت گر گیا جس کے باعث عدالت کے باہر گاڑیوں کا رَش لگ گیا، درخت گرنے سے بجلی کا پول بھی جواب دے گیا۔ عدالتی عملے کے مطابق متعدد بار شکایت کرنے کے باوجود کے الیکٹرک عملہ نہیں پہنچا، دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت راستہ صاف کرایا۔