زنگ اور نمکین پانی سے بجلی بنانے کا کامیاب تجربہ

August 2, 2019 11:50 am0 commentsViews: 9

کیلیفورنیا( نیٹ نیوز) ہم جانتے ہیں کہ نمکین پانی فولاد کو بھی زنگ آلود کردیتا ہے لیکن اب ان دونوں کو ملا کر بجلی بنائی جاسکتی ہے۔ کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے انجینئرز نے دریافت کیا ہے کہ اگر زندگ آلود پرت پر نمکین پانی بہا یا جائے تو بجلی کی معمولی مقدار پیدا ہوتی ہے۔ اس سے قبل گرافین پر نمکین پانی سے بجلی بنانے کا تجربہ کیا جاچکا ہے لیکن گرافین کے مقابلے میں زنگ آلود سطح قدرے آسانی سے بنائی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ نمک ملا پانی بیٹریوں میں عام طور پر بھرا جاتا ہے۔ اسی بناء پر نمک پانی والے چھوٹے کھلونا لیمپ اور چھوٹے بجلی گھر بھی بنائے جاتے ہیں۔