انگلش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، فخر زمان کی نصف سنچری، عامر نے ایک وکٹ لی

August 3, 2019 12:14 pm0 commentsViews: 13

لندن (اسپورٹس ڈیسک) انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان نے گلیمورگن کے لیے ففٹی جڑ دی، انہوں نے 43 گیندوں پر 58 رنز اسکور کیے۔ ٹیم نے 5 وکٹ پر 172 رنز بنائے۔ حریف سائیڈ گلوسٹر شائر نے اینڈریونائی کے 18 بالز پر 38 رنز کی بدولت مقابلہ ٹائی کردیا۔ فخر نے لانگ آف پر حریف بیٹسمین جیک ٹیلر کا شاندار کیچ بھی تھاما۔ دوسری جانب ہیمپشائر کے خلاف ایسیکس کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر نے 3 اوورز میں 16 رنز دے کر ایک وکٹ لی ان کی ٹیم مقابلہ 7 وکٹ سے ہار گئی۔