حسن علی نے آخر کار بھارتی دلہن گھر لانے کی تصدیق کردی، لڑکی کا اصل نام بھی بتادیا

August 3, 2019 12:43 pm0 commentsViews: 6

نکاح 20 اگست کو دبئی میں ہوگا، ولیمے کی تقریب پاکستان میں ہوگی، فاسٹ بولر
دلہن شامیہ نہیں سامعہ بھارتی اسٹائل کا عروسی لباس پہنیں گی، میڈیا سے گفتگو
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) حسن علی نے آخر کار بھارتی دلہن گھر لانے کی تصدیق کردی۔ نکاح20 اگست کو دبئی میں ہوگا۔ دلہن سامعہ بھارتی اسٹائل کا عروسی لباس پہنیں گی۔ ولیمہ کی تقریب پاکستان میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے شہر گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حسن علی نے بالآخر خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میں بھارتی لڑکی سے شادی کرنے جارہا ہوں اور اس حوالے سے چلنے والی خبریں درست ہیں۔ البتہ لڑکی کا نام شامیہ نہیں بلکہ سامعہ ہے میری ان سے ملاقات ایک سال قبل دبئی میں ایک ڈنر کے موقع پر ہوئی تھی انہوں نے بتایا کہ میرے بھائی اور بھابھی نے بھی سامعہ سے ملاقات کی ہے۔ نکاح کی تقریب20 اگست کو دبئی میں پاکستانی رسومات کے مطابق ہوگی۔ دلہن سامعہ بھارتی اسٹائل کا عروس لباس پہنیں گی۔ ولیمہ پاکستان میں ہوگا۔ پیسر نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اصل نہیں ہیں۔ دونوں خاندانوں کے دبائو کی وجہ سے فی الحال تصویر جاری نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔