گائے کو پیار کرکے ذہنی سکون حاصل کرنے کی فیس صرف12ہزار روپے فی گھنٹہ

August 5, 2019 12:19 pm0 commentsViews: 39

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) نیو یارک کے نواح میں33ایکڑ رقبے پر پھیلے ہوئے فارم ہائوس میں ہالینڈ سے2خوبصورت اور صحت مند گائے منگوائی گئی ہیں۔ انہیں پیار کرکے ذہنی سکون حاصل کرنے کا معاوضہ صرف75ڈالر( 12ہزار روپے) فی گھنٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فارم کے سرسبز ماحول سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں جو یہ رقم خوشی خوشی ادا کرتے ہیں۔