برطانوی تاریخ کی مختصر ترین حراست مجرم سرف50 منٹ بعد رہا

August 5, 2019 12:15 pm0 commentsViews: 10

سمر سیٹ( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی تاریخ میں ایک مجرم کو مختصر ترین سزا دی گئی ہے اسے50 منٹ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔23 سالہ شین نے طیش میں آکر جھاڑو سے اپنے ساتھی کے گھر کی کھڑی کا شیشہ توڑ دیا اور جب پولیس آئی تو وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔ ملزم پر املاک کو نقصان ‘ پولیس افسران پر حملہ اور فرار کے الزام عائد کئے‘ شین کو قابو کرکے جج کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اس نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا۔ اس پر جج نے پولیس سے کہا کہ وہ مجرم کو گرفتا رکرلے اور اسے ایک کاغذ اور قلم دے تاکہ وہ اپنے ساتھی کے نام معافی کا خط لکھ سکے۔ پھر اسے عدالت کے سامنے پڑھ کر سنائے۔ عدالت نے اسے معافی نامہ لکھنے کا حکم دیا جو اس نے50 منٹ میں لکھا اور رہا ہوگیا۔