کرکٹرز کے بریانی کھانے پر پابندی لگادی گئی

August 5, 2019 12:41 pm0 commentsViews: 13

کھلاڑی صرف وہ پکوان کھاسکیں گے جو فٹنس کوچ کی جانب سے بتایا جائے گا، پی سی بی کا اعلامیہ
فٹنس کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے بریانی کھانے سے منع کرنے کا فیصلہ مکی آرتھر کی رپورٹ پر کیا گیا
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فنٹس کا معیار برقرار رکھنے کیلئے کھلاڑیوں کو بریانی کھانے سے منع کردیا ہے۔ پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رپورٹ پر فیسلہ کیا ہے کہ ٹیم کی فٹنس اور کھانے پینے پر نظر رکھنے کیلئے ایک نیا کوچ بھی بھرتی کیا جائیگا۔ اطلاعات ہیں کہ نئے اعلامیے کے بعد کھلاڑی صرف وہ پکوان کھاسکیں گے جو نئے فٹنس کوچ کی جانب سے بتایا جائیگا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ قومی ٹیم میں نظم و ضبط کو مزید بہتر بنانے کیلئے کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان جلد نئی ہدایات جاری کریں گے۔