جامعہ کراچی میں بجٹ کٹوتی اور ٹیکس رعایت کم کرنے پر یوم سیاہ منایا گیا

August 6, 2019 1:22 pm0 commentsViews: 20

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں انجمن اساتذہ کی اپیل پر بجٹ میں کٹوتی اور ٹیکس میں رعایت کم کرنے پر یوم سیاہ منایاگیا۔ جامعہ کراچی میں اساتذہ نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں اس موقع پر یونیورسٹی کے داخلی و خارجی راستوں پر سیاہ بینرز بھی آویزاں کئے گئے جن پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کرنے پر احتجاجی نعرے بھی درج تھے۔ یوم سیاہ کے موقع پر صدر انجمن اساتذہ ڈاکٹر انیلا امیر ملک نے بیان میں کہا کہ جامعات پہلے ہی شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے ایسے میں حکومت کی طرف سے گرانٹ میں کٹوتی جامعات کو شدید بحران کا شکار کریگی۔