ڈاکٹروں کو مستقل نہ کئے جانے کیخلاف احتجاج‘ بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی

August 6, 2019 1:35 pm0 commentsViews: 11

کراچی( کرائم رپورٹر) حکومت سندھ کے مختلف پروگرامز میں2014 میں بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز نے تاحال مستقل نہ کئے جانے کیخلاف پیر کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں۔ وہ روز احتجاج کرکے تھک چکے ہیں۔ اگر انہیں مستقل نہ کیا گیا تو عید کے بعد بھوک ہڑتال کی جائیگی۔