وعدے پورے نہ کرنے پر میئر کو زنانہ لباس پہنا دیا، 4 دن تک سڑکوں پر گھمایا

August 6, 2019 1:48 pm0 commentsViews: 15

میئر کی بہانے بازیوں سے تنگ عوام نے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ‘سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل
دنیا بھر کے لوگوں نے اس عمل کو سراہا اور ہر جگہ کرپٹ حکمرانوں کو ایسی ہی سزا دینے کا مطالبہ
میکسیکو سٹی(نیٹ نیوز) میکسیکو کے ایک قصبے میں عوام نے انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر میئر کو انوھی سزا دی اور انہیں زنانہ لباس پہنا دیا اور سڑکوں پر گھمایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سان انڈریاس پیورٹو ریکو کے میئر جاویر جیمنیز نے وعدہ کیا تھا کہ وہ الیکشن جیتنے کے بعد علاقے میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی کا نظام بہتر بنائیں گے ، تاہم بعد میں انہوں نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا۔ میئر کی بہانے بازیوں سے تنگ عوام نے میئر کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور میئر اور میونسپل کمیٹی کے عہدیدار کو عورتوں والے کپڑے پہنا دئیے اور انہیں چار دن تک قصبے کی سڑکوں پر گھمایا۔سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر کے لوگوں نے اس عمل کو سراہا اور ہر جگہ کرپٹ حکمرانوں کو ایسی ہی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔