اورنگی ٹائون کا قصائی کانگو بخار میں مبتلا ہوگیا

August 7, 2019 1:05 pm0 commentsViews: 23

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عید الاضحی قریب آتے ہی کانگو وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص کو جناح اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ29سالہ زاہد کو جناح اسپتال لایا گیا ہے۔ زاہد اورنگی ٹائون کا رہائشی اور قصائی ہے۔