نادیہ خان کا یوٹرن مارننگ شو کی میزبانی کریں گی

August 8, 2019 12:37 pm0 commentsViews: 11

کراچی( کلچرل رپورٹر) اداکارہ نادیہ خان نے یو ٹرن لیتے ہوئے اپنے ہی فیصلے کی نفی کرتے ہوئے ایک بار پھر مارننگ شو کی میزبانی کا عندیہ دے دیا ہے۔ نادیہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتا یا کہ وہ جلد ہی مارننگ شو میں واپس آرہی ہیں البتہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس چینل کے ساتھ کام کریں گی۔ یاد رہے کہ نادیہ خان نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ وہ یکسانیت کی وجہ اب مارننگ شو نہیں کریں گی لیکن اب انہوں نے یو ٹرن لیتے ہوئے فیصلہ بدل دیا ہے۔