کھارے پانی کو میٹھا بنانے والا لکڑی سے بنا فلٹر

August 8, 2019 12:40 pm0 commentsViews: 10

نیو جرسی( نیٹ نیوز)دنیا بھر میں سمندری پانی کو قابل نوش بنانے کیلئے طرح طرح کی ایجادات کی جارہی ہیں۔ اس ضمن میں ایک سادہ حل لکڑی کی پرت کو بطور فلٹر استعمال کرنے کا سامناآیا ہے۔ نیو جرسی میں واقع پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہر جیسن رین نے کہا ہے کہ نمک والا پانی پینے کے قابل بنانے والے روایتی نظاموں میں توانائی‘ بڑا سسٹم اور خاص آلات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کا حل ایک خاص طرح کی لکڑی اکریکن بیس ووڈ کی صورت میں سامنے آیا ہے ۔اس لکڑی کو امریکی ترنج بھی کہا جاتا ہے جس کے مسام نمک روک لیتے ہیں اور پانی کو گزرنے دیتے ہیں اس طرح پانی کی کڑواہٹ ختم ہوجاتی ہے۔