کشمیریوں کے حق میں بولنے پر اداکارہ ہما قریشی کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی

August 9, 2019 12:10 pm0 commentsViews: 6

یہ بہت ہی حساس نوعیت کا معاملہ ہے اس صورتحال میں آپ خود کو ان کی جگہ پر رکھ کر دیکھیں
روہان نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا اگر تمھیں بھارت پسند نہیں تو پاکستان چلی جاؤ
ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی اداکارہ ہما قریشی کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی خون ریزی اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف سچ بولنے پر بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر اور ناانصافیوں کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت اب کشمیر کو مزید دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا اور اس دوران کشمیریوں کو اپنے حق کے خلاف آواز اْٹھانے سے قبل ہی وہاں مزید فوج بھیج دی گئی۔بھارتی حکومت کی کشمیر میں کھیلی جانے خون ریزی پر دنیا بھر سے مذمت دیکھنے میں آئی یہاں تک کہ ان ہی کی انڈسٹری کے کئی فنکاروں نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی اور عدم برداشت کا شکار بھارت بھی کشمیریوں کے حق میں بولنے والوں کو پاکستانی قرار دینے لگا۔اسی دوران بالی ووڈ کی اداکارہ ہما قریشی نے بھی کشمیریوں کی آواز بننا چاہا تو انہیں بھی بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا مشورہ دیا جانے لگا۔