رینجرز نے شہر بھر میں عیدالاضحی کے حوالے سے بینرز آویزاں کردیئے

August 9, 2019 12:13 pm0 commentsViews: 33

شہری قربانی کی کھالیں کالعدم جماعتوں کو نہ دیں
اگر کوئی فرد یا تنظیم آپ سے جبراً کھال مانگے تو فوراً رینجرز ہیلپ لائن پر مطلع کریں
کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر بھر میں عید الاضحی کے حوالے سے بینرز آویزاں کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عید قربان قریب آتے ہی سندھ رینجرز کی جانب سے چہر بھر میں بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ بینرز میں شہریوں سے کھالوں کے حوالے سے اپیل کی گئی ہے۔بینرزمیںرینجرزکی جانب سے کہاگیا ہے کہ شہری قربانی کی کھالیں کالعدم جماعتوں کو نہ دیں۔شہری کھال دینے سے قبل تسلی کریں کہ قربانی کی کھال مستحق افراد کو ہی دی جائے۔ آپ کی دی ہوئی کھال کی رقم کہیں دہشت گردی میں استعمال نا ہوجائے۔ اگر کوئی بھی فرد یا تنظیم آپ سے جبرا کھال مانگے تو فوراًرینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔