بھارت کی مہم جوئی کا سخت جواب دیں گے ہمارا ردعمل 27 فروری سے بھی سخت ہوگا، پاک فوج

August 9, 2019 12:23 pm0 commentsViews: 1

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا سخت جواب دیا جائے گا، پاکستان کا ردعمل 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا۔ترجمان پاک فوج نے الزام تراشی پر بھارتی جنرل کو آئینہ دکھا دیا، اپنے ایک ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی جنرل کا بیان ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹ کے ذریعے ایل او سی پر کارروائی کا بہانہ تراش رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر میڈیا میں بلیک آؤٹ ہے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر غیرملکی میڈیا کے لیے قابل رسائی ہے، اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ کہیں بھی جاسکتا ہے۔پاک فوج کے ترجمان نے سوا ل کیا کہ کیا بھارت کے زیرتسلط کشمیر میں ایسا ممکن ہے؟ بھارتی فوجی بہادر کشمیریوں کی جدوجہد دبانے میں ناکام رہے‘ فوج کی مزید تعیناتی بھی ناکام ہوگی۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ بھارتی فوج گیدڑ بھپکیوں سے کام لے رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاں کے حوالے سے کہا تھا کہ خلاف ورزیوںمقبوضہ کشمیر میں ناکامی کانتیجہ ہے، ہرسیزفائرکی خلاف ورزی کا مؤثرجواب دیا جارہا ہے اور دیا جائے گا اور ہر قیمت پر شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے۔