سعد رفیق کو بغیر اجازت کیسے اسمبلی میں پیش کیا‘ عدالت برہم

August 9, 2019 12:35 pm0 commentsViews: 7

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیرا گون ہائوسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں12 روز کی توسیع کردی اور خواجہ سعد رفیق کے پیش نہ ہونے پر سخت اظہار برہمی کیا اور کہا کہ اگر یہی کرنا ہے تو پھر کیسوں پر فیصلے بھی خود ہی کرلیا کریں۔خواجہ سعد رفیق کشمیر ایشو کی وجہ سے اسلام آباد میں ہیں۔ جہاں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی نے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے۔ جس پر عدالت نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ ایک کلرک ملزم کو پیش کرنے کا حکم دے رہا ہے۔ عدالتوں کا مذاق اڑا نا بند کریں۔