طارق روڈ سے لاپتا ہونے والا شہری 6 روز بعد گھر پہنچ گیا

August 9, 2019 12:30 pm0 commentsViews: 8

کراچی (کرائم رپورٹر) طارق روڈ سے پراسرار طور پر لاپتا شہری اپنے گھر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق طارق روڈ رحمانیہ مسجد کے قریب سے 2 اگست کو خلجی گوٹھ سپرہائی وے کا رہائشی معراج خان پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا تھا، شہری نے الزام لگایا ہے کہ اسے محکمہ ایکسائز کے سادہ لباس اہلکار اپنے ہمراہ آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لے گئے تھے اور بعدازاں اس کے اہل خانہ سے موبائل فون پر رابطہ کرکے دو لاکھ روپے لے کر رہا کر دیا۔ معراج خان کے مطابق اس نے اینٹی کرپشن سمیت دیگر محکموں میں درخواست ارسال کی ہے کہ اسے محکمہ ایکسائز کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے تھے اور دھمکی دی تھی کہ رقم نہ دی تو مقدمات میں پھنسا دیں گے۔