پاکستان کا 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

August 10, 2019 12:52 pm0 commentsViews: 5

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان نے 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منانے کا اعلان کردیا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق حکومت پاکستان نے 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر منانے کا اعلان کیا ہے اور 15 اگست یعنی بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منایا جائے گا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 15 اگست کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔