صبح سویرے ٗ رینجرز نے لائنز ایریا کا محاصرہ کرلیا

August 10, 2019 12:52 pm0 commentsViews: 10

علاقے کے داخلی وخارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی ٗ کوئی اہم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ٗ 600سے زائد اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا
آپریشن کراچی میں امن وامان کے سلسلے میں عیدالاضحی اور 14 اگست کے حوالے سے کیا جارہا ہے ٗ رینجرزذرائع
کراچی (کرائم رپورٹر)صبح سویرے رینجرزکالائنزایریااوراس کے اطراف کے ایریا کامحاصرہ کرلیا۔ داخلی وخارجی راستیں بند۔ گھر گھر تلاشی۔اہم گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔تفصیلات کے مطابق رینجرزکی بھاری نفری نے بریگیڈکے علاقے لائنزایریاکے چاروں اطراف سمیت اندرونی گلیوں کامحاصرہ کرکے داخلی وخارجی راستوں کوسیل کردیاجبکہ رینجرزنے گھرگھرتلاشی کاعمل بھی جاری رکھاتاہم کسی ا ہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔اطلاعات کے مطابق آپریشن کراچی میں امن و امان اور عیدالاضحیٰ اور 14 اگست کے حوالے سے کیا جارہا ہے۔جبکہ رینجرزکی جانب سے مزار قائد کے اطراف ،باغ جناح کے اطراف کی آبادی، پارکنگ پلازہ، پریڈی اسٹریٹ، نیو ایم اے جناح روڈ، خداداد کالونی، اللہ والی چورنگی ، پیپلز چورنگی سمیت مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری رکھاگیاسرچ آپریشن میں 600 سے زائدرینجرز جوان اور النساء فورس کی خواتین حصہ لے رہی ہیں 60 سے زائد موبائل اور موٹر سائیکل آپریشن میں شامل ہیں۔آپریشن میں داخلی خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔