نیب نے رانا ثناء اللہ کے داماد کو بھی گرفتار کرلیا

August 10, 2019 12:52 pm0 commentsViews: 2

مریم نواز اور یوسف عباس کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ، 21 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم
ملزمان کا چالان مکمل کرلیا گیا ہے، کیمیکل ایگزامنیشن رپورٹ کا انتظار ہے، نیب پراسیکیوٹر
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نعیم ارشد نے چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز اور یوسف عباس کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔عدالت نے ملزموں کو21اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ رانا ثنا اللہ کی پیشی کے موقع پر ان کے داماد کو گرفتار کر لیا گیا۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں زیر حراست سابق وزیر قانون و ممبر قومی اسمبلی رانا نثا اللہ اور دیگر ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کردی۔ رانا ثنا اللہ اور شریک ملزموں کو سخت سیکورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایاکہ ملزموں کاچالان مکمل کر لیا ہے ، کیمیکل ایگزیمینیشن رپورٹ کا انتظارہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسرکوسی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں پندرہ روزہ توسیع کرتے ہوئے 24 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔