نیب حراست میں فریال تالپور کی طبیعت ناساز‘ اسپتال منتقل

August 10, 2019 1:10 pm0 commentsViews: 7

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فریال تالپور کو معدے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال لایا گیا جہاں انہیں آفیسر وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ فریال تالپور قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں ہیں۔