جسم کی تھرتھراہٹ‘ شوگر سمیت کئی امراض کا علاج

August 10, 2019 1:10 pm0 commentsViews: 5

تبلیسی( نیٹ نیوز) اگر جسم میں خاص وقفے تک خاص انداز میں ارتعاشات پہنچائے جائیں تو ا س سے نہ صرف ذیابیطس کی شدت کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ دیگر جسمانی فواد بھی حاصل ہوتے ہیں جن میں جسم میں مفید بیکٹیریا کی افزائش‘ جلن میں کمی اور دیگر طبی فوائد شامل ہیں۔ پورے جسم میں ارتعاشات یا تھرتھراہٹ کو بالراست ورزش بھی کہا جاتا ہے جن کا اولین تصور1990 کی دہائی میں پیش کیا گیا تھا۔ اسے پورے بدن کی تھرتھراہٹ کہا جاتا ہے۔ اس عمل کیلئے ایک مشین نما پلیٹ فارم بنایا گیا ہے جن پر کھڑے ہونیوالے شخص کے جسم میں15سے70 ہرٹنز کے ارتعاشات کا حیطہ رکھا جاتا ہے۔