رینجرز کے مختلف سیکٹرز میں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد

August 10, 2019 1:15 pm0 commentsViews: 3

کراچی (کرائم رپورٹر )پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے یوم ِ آزادی کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں رینجرز کے مختلف سیکٹرز کی جانب سے فٹبال اور کرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقادبھٹائی رینجرز کی جانب سے یونین ڈرگ روڈ فٹبال گرائونڈ میں کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کراچی کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میں ڈرگ اسٹار ٹیم نے میچ ایک گول سے جیت لیا۔ میچ کے مہمان خصوصی بھٹائی رینجرز کمانڈربریگیڈئیر شفیق الرحمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ دوسری جانب سچل رینجرز کی طرف سے کرکٹ میچ کا انعقاد اصغر علی شاہ اسٹیڈیم ناظم آباد میں کیا گیا۔فائنل میچ رینجرز الیون اور سینٹرل ٹائیگر زکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ جسے رینجرز الیون نے 75 رنز سے جیت لیا۔ رینجرز الیون کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 177 رنز بنائے جبکہ سینٹرل ٹائیگرز کی ٹیم 102 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ میچ کے مہمان خصوصی کمانڈر سچل رینجرز بریگیڈئیر عبدالغفار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔