کسی کی جان نہیں لے سکتا ‘مودی کا مضحکہ خیز دعویٰ

August 10, 2019 1:19 pm0 commentsViews: 4

پروگرام کا تقاضا ہے اسلئے میں ہاتھ میں نیزہ پکڑ کر چلوں گا‘ میزبان سے گفتگو
وزیر اعظم مودی کا نیشنل جیوگرافک چینل کیلئے خصوصی پروگرام 12اگست کو نشرہو گا
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قاتل بھارتی وزیر اعظم مودی نے مضحکہ خیز دعویٰ کیاہے کہ میر ی پرورش ایسی ہوئی ہے کہ میں کسی کی جان نہیں لے سکتا۔نیشنل جیوگرافک چینل کے ایک خصوصی پروگرام میں میزبان بیئرگرل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پروگرام کا تقاضا ہے اسلئے میں ہاتھ میں نیزہ پکڑ کر چلوں گا، وگرنہ کسی جاندار کو ہلاک کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم فطرت کے خلاف جاتے ہیں تو ہر چیز خطرناک ہو جاتی ہے ، انسان بھی خطرناک ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس اگر ہم فطرت کیساتھ تعاون کریں تو وہ بھی ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہیں، مودی کا نیشنل جیوگرافک چینل کیلئے خصوصی پروگرام 12اگست کو نشرہو گا۔