سندھ میں عید ، جشن آزادی پر قیدیوں کی سزا میں 120دن کی کمی

August 10, 2019 1:19 pm0 commentsViews: 11

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر اعلٰی سید مراد علی شاہ نے عید الا ضحی ٰ اور جشن آزادی کی خوشی میں قیدیوں کی سزا میں مجموعی طور پر 120 دن کی کمی کردی ہے۔ وزیر اعلٰی سندھ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سزا میں تخفیف کا اطلاق ملک کے خلاف سازش، جاسوسی، دہشت گردی، جاسوسی، زنا، قتل، اغوا اور ڈکیتی کے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے سزائے قید میں تخفیف کے فیصلے کا فائدہ اٹھانے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے نتیجے میں قیدی اپنی زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ دیں گے۔