بھارت کے ساتھ تجارت بس سروس،تھر اورسمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

August 10, 2019 1:19 pm0 commentsViews: 3

جب تک وزیر ہیںبھارت کے ساتھ ٹرینوں کی آمدورفت شروع نہیں کریں گے‘ وزیر ریلوے شیخ رشید
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے درمیان نوک جھوک ہو گئی ،ذرائع کے مطابق فواد چودھری نے رائے دی کہ سمجھوتا ایکسپریس کے ذریعے دونوں اطراف کے منقسم خاندان مل بیٹھتے ہیں، شیخ رشید نے کہاآپ کا کام ہر دوسری وزارت میں ٹانگ اڑانا ہے ، اپنی وزارت دیکھیں، مجھے پتا ہے بہتر کیا ہے ؟میری وزارت میں مداخلت نہ کریں ، اس کی اجازت نہیں دوں گا،سمجھوتا ایکسپریس اور دیگر ٹرینوں سے قابل اعتراض اشیا ہمارے ملک میں آتی ہیں،آپ سے اپنی وزارت تو چلتی نہیں، ہر کسی پر تنقید کرتے ہیں،کس کے کہنے پر وزیراعظم کے فیصلوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں؟ میں کوئی بھی کام وزیراعظم سے پوچھے بغیر نہیں کرتا، شیخ رشید کی بات پر عمران خان بھی مسکرا دئیے۔